حکومت پنجاب نے پنجاب پولیس کو ایگزیکٹو الاونس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

Aug 26, 2020 | 21:26

سپیشل رپورٹر

لاہور ( سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے پنجاب پولیس کو ایگزیکٹو الاونس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ,پولیس کے لئے اس ایگزیکٹو الاونس کا نام پولیس ایڈمنسٹریشن الاونس رکھا گیا ہے .محکمہ خزانہ کی طرف سے جو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے اس کے مطابق یہ ایڈمنسٹریشن الاونس سینٹرل پولیس آفس کے 240 گریڈ 21 ، گریڈ 20 ، گریڈ 19 اور گریڈ 18 اور گریڈ 17 کے افسران کو ان کی بنیادی تنخواہ کا 1.2 گنا الاونس دیا جائے گا جبکہ اسی طرح فیلڈ کی 996 گریڈ 17 سے گریڈ 21 تک کی پوسٹوں کے لئے یہ ایڈمنسٹریشن الاونس تنخواہ کا 0,8 گنا دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ,یہ الاونس تمام افسران کو یکم جولائی 2020 سے دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال حکومت پنجاب نے سول افسران کو ایگزیکٹو الاونس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے لئے سول افسران کی بھی اتنی تعداد کو یہ الاونس دیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود محکموں ، اداروں کی کارکردگی عوامی مسائل حل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ۔ جبکہ اب پولیس میں بھی افسران کو یہ الاونس دے دیا گیا ہے جس کی وجہ سے چھوٹے ملازمین میں اس سے بے چینی کا شکا رہونگے۔ ذرائع کے مطابق اس الاونس کو کارکردگی سے لنک کرنا چاہیے تھے لیکن حکومت پنجاب نے نوٹیفکیشن میں کارکردگی کا کوئی ذکر نہیں کیا ہے۔

مزیدخبریں