گوجرانوالہ، پولیس اور پٹرولنگ اہلکاروں میں جھگڑا، وردیاں پھٹ گئیں

Aug 26, 2021

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) انسپکٹر کے بیٹے کی تلاشی لینے پر پولیس اور پیٹرولنگ پولیس کے افسر آپس میں جھگڑپڑے۔ دونوں جانب سے لاتوں اور مکوں کا آزدانہ استعمال ایک دوسرے کے کپڑے بھی پھاڑ ڈالے۔ سی پی او نے ایچ ای یو تھانہ صدر کامونکی کے انسپکٹر امتیازکو معطل کر کے ایس پی سٹی کو انکوائری آفیسر اور ایس ایس پی پیٹرولنگ نے واقعہ میں ملوث چوکی انچارج سمیت چار اہلکاران کو معطل کر کے ڈی ایس پی پیٹرولنگ کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا ۔ گزشتہ رات چھچھر والی چوکی کے قریب پیٹرولنگ اہلکاروں نے انسپکٹر امتیاز کے بیٹے کو روکا اور تلاشی لینا شروع کر دی وجہ پوچھنے پر دونوں کے درمیا ن تلخ کلامی ہوئی اور ہاتھا پائی ہو گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایچ ای یو تھانہ صدر کامونکی انسپکٹر امتیاز موقع پر پہنچ گئے ایس ایس پی پیٹرولنگ وسیم ڈار کا کہنا ہے کہ گاڑی روکنے پر انسپکٹر امتیاز کے بیٹے شافع اور پیٹرولنگ اہلکاروں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد انسپکٹر امتیاز اپنے چار ساتھیوں کے ہمراہ چوکی آئے اور دونوں افسرا ن کے درمیان جھگڑا شروع ہو گیا۔  پولیس کے دونوں افسروں نے ایک دوسرے کی وردیاں اور کپڑے پھاڑ دیے۔

مزیدخبریں