اسلام آباد (نامہ نگار) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے افغانستان کے معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا عندیہ دے دیا۔ چیئرمین سینٹ سے ملاقات کے بعد بات کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ نئے پارلیمانی سال کا پہلا اجلاس ستمبر کے پہلے ہفتے میں بلایا جائے گا۔ اسد قیصر سے صحافی نے سوال کیا کہ دنیا بھر کے پارلیمان میں افغانستان کا معاملہ زیر بحث ہے، پاکستان میں کیوں نہیں؟۔ جس پر سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہم نے افغانستان کے معاملے پر ان کیمرہ سیشن کرائی تھی، ہمارا ارادہ ہے کہ ستمبر میں افغانستان کے معاملے پر اپوزیشن کو اعتماد میں لیں، ہم مشترکہ اجلاس یا قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلائیں گے۔
افغانستان کے معاملے پر ستمبر میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائیں گے: اسد قیصر
Aug 26, 2021