اپوزیشن انتخابی اصلاحات کی مخالفت کر کے دھاندلی کو سپورٹ کریگی،گورنر پنجاب 

Aug 26, 2021

لاہور(آئی این پی ) گورنر پنجاب  چودھری سرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن انتخابی اصلاحات کی مخالفت کر کے دھاندلی کو سپورٹ کرے گی، وزیراعظم عمران خان ملک میں آئندہ انتخابات کو مکمل طور شفاف بنانا چاہتے ہیں۔  تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب سے ایم این اے نواب شیر وسیر نے ملاقات کی۔ اس موقع پر چودھری سرور کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات کے معاملے پر اپوزیشن کو حکومت کا ساتھ دینا چاہیے، سیاسی مخالفین اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے میں بھی رکاوٹ بن رہے ہیں، اوورسیز پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں۔ چودھری سرور نے کہا کہ بدقسمتی سے حکومت کے سیاسی مخالفین ہر معاملے میں روڑے اٹکانے کی سیاست کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں