فیاض چوہان کی زیرنگرانی پنجاب حکومت کا 13 رکنی میڈیا کور گروپ تشکیل

Aug 26, 2021

لاہور (این این آئی) صوبائی وزیر وترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے پنجاب حکومت کے تھنک ٹینک کے طور پر کام کرنے کے لیے 13رکنی میڈیا کور گروپ تشکیل دیدیا۔ فیاض الحسن چوہان گروپ کی مانیٹرنگ کریں گے۔ ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے اس سلسلہ میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ 13ممبران پر مشتمل میڈیا کور گروپ میں ڈاکٹر کامران، ثانیہ ساجد، ثانیہ کامران، کلیم حفیظ، ڈاکٹر نوشابہ، مزمل صفدر، عاطف چوہدری، اظہر مشوانی، راجہ اسد اقبال، طارق بارا، سارہ احمد، مزمل صفدر، شنیلہ اور شہزاد یونس شامل ہیں۔ میڈیا کور گروپ پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پالیسیز بنانے میں پنجاب حکومت کی معاونت کرے گا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بزدار حکومت نے گورننس اور پالیسی سطح پر نئے سنگ میل عبور کیے ہیں۔ میڈیا کور گروپ ان تمام اقدامات کی تشہیر کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔ 

مزیدخبریں