ڈالر مزید مہنگا‘ اوپن مارکیٹ میں  166 روپے 80 پیسے کا ہو گیا

Aug 26, 2021


لاہور (کامرس رپورٹر) گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید1.08روپے مہنگا ہو گیا جبکہ  اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت  فروخت  1.10روپے بڑھ گئی۔ واضح رہے کہ  رواں مالی سال کے دوران جولائی سے 25اگست   تک ڈالر8روپے 41 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔ یکم جولائی کو انٹربینک میں ڈالر کی قدر 157.87روپے تھی۔ سٹیٹ بینک کے مطابق  بدھ کے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 1.08روپے بڑھ گئی اور  کلوزنگ پر ڈالر کی قدر 166 روپے 28  پیسے رہی۔ اوپن مارکیٹ میں بھی اس دوران ڈالر کی قیمت میں  اضافہ دیکھا گیا اور ڈالر کی قیمت فروخت   1.10 روپے کے اضافے سے 166 روپے 80پیسے  ہو گئی۔

مزیدخبریں