پی ٹی آئی کو بڑا ریلیف:انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کیلئے ایک سال کی مہلت

Aug 26, 2021

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) انٹرا پارٹی انتخابات کے معاملے پر پی ٹی آئی کو الیکشن کمشن سے بڑا ریلیف مل گیا۔ الیکشن کمشن نے انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے ایک سال کی مہلت کی درخواست منظور کرلی۔ الیکشن کمشن نے پی ٹی آئی کو 13 جون 2022ء تک انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کی ہدایت کی ہے۔ خط میں کہا ہے کہ پارٹی آئین کے تحت انٹرا پارٹی انتخابات ہر 4 سال بعد ہونے چاہئیں۔ وزیراعظم نے کرونا کے باعث انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے ایک سال کی مہلت مانگی تھی۔

مزیدخبریں