پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشق’’دوستریم تھری‘‘کا افتتاح


اسلام آباد (خبر نگار خصوصی ) پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشق 'دوستریم تھری' کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں دونوں ممالک کے عسکری حکام موجود تھے۔ گزشتہ روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشق میں فوروسز یرغمالی ریسکیو، کمپانڈ کلیئرنس، ہیلی ریپلنگ میں حصہ لیں گی، فورسز کلوز کواٹربیٹل کی مشقوں، طریقہ کار میں حصہ لیں گی۔ مشق کا مقصد انسداد دہشتگردی کے شعبے میں ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔  آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے، دونوں ممالک کے فوجی حکام موجود تھے۔ مشترکہ مشق دو فوجوں کے درمیان 2 سالہ مشق کے طریقہ کار کے طور پرمنعقد کی جا رہی ہے۔ پہلی مشترکہ مشق 2017 میں پاکستان میں اور دوسری 2019 میں قازقستان میں منعقد ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن