اسلام آباد(نا مہ نگار) پولیو ایمرجنسی پر آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں پولیو کے خاتمے کے لئے معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ پولیو ایمرجنسی پر آل پارٹیز کانفرنس میں پاکستان مسلم لیگ ن،پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف، متحدہ قومی موومنٹ، جماعت اسلامی، جے یو آئی، بلوچستان نیشنل پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماں نے شرکت کی۔پولیو ایمرجنسی پر آل پارٹیز کانفرنس کی طرف سے مشترکہ اعلامیہ جاری کیاگیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں۔ سیاسی جماعتیں پولیو مہمات میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ پولیو اور حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کے ساتھ مل کرکام کریں گے۔ آل پارٹیز کانفرنس اعلامیے کے مطابق بچوں کو معذوری اور بیماریوں سے بچانا ہماری ذمہ داری ہے۔ پولیو کے خاتمے کے لئے قومی ایمرجنسی ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔ انسداد پولیو اور حفاظتی ٹیکہ جات کی رسائی کے لیے سیاسی جماعتیں خصوصی پروگراموں کا انعقاد کریں گے۔ ویکسین ہر بچے کے لئے لازمی کرنے کے لیے تمام جماعتیں قانون سازی پر بھی کام کریں گے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ سیاسی جماعتوں کے رہنما انفرادی طور پر بھی اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ عام انتخابات 2023 کے منشور میں بھی پولیو اور حفاظتی ٹیکہ جات کو شامل کریں گے۔ پولیو ورکرز کی خدمات قابل تحسین ہیں۔
پولیو ایمرجنسی پر آل پارٹیز کانفرنس، انسداد کیلئے معاہدے پر دستخط
Aug 26, 2021