لاہور (سٹی رپورٹر) پنجاب حکومت نے ڈپٹی کمشنر‘ کمشنر اور 8 صوبائی سیکرٹریوں سمیت 19 افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تقرری کے منتظر افسران سید جاوید اقبال بخاری کو سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن اور محمد مسعود مختار کو سیکرٹری بہبود آبادی تعینات کیا گیا ہے جبکہ سیکرٹری لیبر ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کو تبدیل کر کے سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن تعینات کیا گیا ہے۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر سارہ اسلم کو تبدیل کر کے کمشنر ڈی جی خان، سیکرٹری پی اینڈ ڈی عمران سکندر کو تبدیل کر کے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر تعینات کیا گیا ہے۔ کمشنر ملتان جاوید اختر محمود کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے جبکہ کمشنر ڈی جی خان ارشاد احمد کو تبدیل کر کے کمشنر ملتان تعینات کر دیا گیا ہے۔ سپیشل سیکرٹری محکمہ خزانہ مجاہد شیر دل کو تبدیل کر کے سیکرٹری پی اینڈ ڈی تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک‘ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد سہیل خواجہ‘ ڈپٹی کمشنر ساہیوال بابر بشیر‘ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی عامر عقیق خان کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد علی کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، ڈائریکٹر فوڈ پنجاب دانش افضال کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ عامر کریم خان کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر ملتان ڈپٹی کمشنر میانوالی محمد عمر شیر کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعلی سیکرٹریٹ خرم شہزاد کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر میانوالی تعینات کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری بلدیات واجد علی شاہ کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر ساہیوال تعینات کر دیا گیا ہے۔
8 صوبائی سیکرٹریز سمیت19 افسروں کے تبادلے، تقرریاں، عمر شیر ڈی سی لاہور تعینات
Aug 26, 2021