تحریک انصاف کا 3 سالہ دور ، ادارے مضبوط،کارکردگی بہتر ہوئی،ملیکہ بخاری

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون و انصاف ملیکہ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 3 سالہ دور حکومت کے دوران قومی ادارے مضبوط ہوئے ہیں اور ان کی کارکردگی میں نمایاں بہتری نظر آ رہی ہے، کورونا وائرس اور تمام تر چیلنجز کے باوجود فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گزشتہ سال تاریخی ٹیکس جمع کیا ہے، حکومت مالی سال 2021-22کیلئے مقررہ کردہ ٹیکس ہدف حاصل کرنے کیلئے اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پاکستان مسلم لیگ ن کا کوئی موازنہ نہیں ہے، ن لیگی قائدین نے ہمیشہ اقربا پروری کو فروغ دیا اور اپنے خاندان کو نوازا ہے، وزیراعظم عمران خان اپنی جماعت میں ان لوگوں کو لیکر آئے جو خاندانی پس منظر نہیں رکھتے تھے۔ ملیکہ بخاری نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ماضی کا حصہ بن چکی ہے، یہ لوگ اپنے ذاتی مفادات کو تحفظ دینے اور مذموم سیاسی مقاصد کیلئے اکٹھے ہوئے تھے لیکن آخر میں خود ہی ایک دوسرے سے لڑ پڑے۔

ای پیپر دی نیشن