سرمایہ کاری بورڈ کا کاروباری آسانیوں کا 7 واں اصلاحاتی منصوبہ شروع 

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)ملک میں کاروباری آسانیوں کے فروغ کے لئے سرمایہ کاری بورڈ نے  کاروباری آسانیوں کا 7 واں اصلاحاتی منصوبہ شروع  کردیا ہے جس کے تحت  2023 تک پاکستان میں کاروباری آسانیوں کی فراہمی کے حوالے سے جامع اصلاحات متعارف کرائی جائیں گی۔ بدھ کو یہاں مقامی ہوٹل میں سرمایہ کاری بورڈ کے کاروبار ی آسانیوں کی فراہمی کے 7ویں اصلاحاتی منصوبہ کی لانچنگ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں عالمی بینک، انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن سمیت دیگر بین الاقوامی شراکت داروں کے علاوہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مختلف  وزارتوں کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہماری معیشت درست سمت میں گامزن ہے دیر پا معاشی ترقی کے حصول کیلئے موجودہ حکومت کی توجہ برآمدات پر ہے۔حکومت نے اس سال جارحانہ معاشی اہداف مقرر کیے ہیں اور ان کے حصول کو یقینی بنایا جائے گا۔ ون ونڈو آپریشن کا اجراء کاروبار میں مزید آسانی پیدا کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن