کراچی(وقائع نگار)سندھ ہائیکورٹ میں کاروباری لین دین میں چیکس باونس ہونے کے معاملہ پرسندھ ہائیکورٹ نے لاہور کے معروف کمپنی ( ماسٹر پولی) کے مالک شیخ محمد اکبر کی درخواست ضمانت مسترد کردی،سندھ ہائیکورٹ نے ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھیجنے کا حکم دیدیا، وکیل ارشاد جتوئی نے کہاکہ ملزم نے کراچی سے وزیر علی کمپنی سے پلاسٹک مال خریدا،ملزم نے 12 کروڑ روپے کے لین دین میں 9 کروڑ روپے کے چیک دیئے،ملزم کی جانب سے دیئے گئے 9 کروڑ روپے چیک باونس ہوگئے ،ملزم کے خلاف تھانہ میٹھا در میں مقدمہ درج کیا گیا تھا،پولیس نے ملزم کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔