کراچی کے تاجروں کوخون آلودپرچیاں دینے والے 2بھتہ خور گرفتار

Aug 26, 2021

 کراچی (وقائع نگار) تاجروں کو خون آلود بھتے کی پرچیا ں بھیجنے والے دو بھتہ خوروں کو ،اسپیشل انویسٹیگیش یونٹ نے گرفتار کرلیا محمودآباد سے منشیات کی رانی زیب النساء پکڑی گئی جبکہ پولیس نے شہرقائد میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران42ملزمان کو گرفتارکرکے قبضے سے اسلحہ، منشیات،شراب کی بوتلیں،مسروقہ موٹرسائیکلیں،گٹکا ودیگر سامان برآمد کرنے کا دعوی کیا ،جبکہ اسلحے کی نمائش کرنے پرتین سیکیورٹی گارڈز بھی دھر لیے گئے۔تفصیلا ت کے مطابقفیروز آباد پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزماندلشاد ولد قاسم اور عبد الرؤف ولد عبد الرشید کو گرفتار کر لیا جمشید کواٹر پولیس ل نے سٹریٹ کرمنل بلال قادری کو بلوچ کالونی پولیس نے منشیات فرو ش محمد عظیم کو گرفتار کر لیا محمودآباد پولیس نے منشیات فروش خاتون زیب النساء کے کو گرفتار کرکے ایک کلو 110 گرام چرس برآمد کرلی پی آئی بی کالونی پولیس نے منشیات فروشعرفان مسیح گرفتار کیا سپر مارکیٹ تھانہ نے الیاس گوٹھ میں کاروائی کرتے ہوئے دو مطلوب منشیات فروشوں محمد طارق ولد مختیار احمد اور ارجن ولدتلسی کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کرلی ناظم آبا پولیس نے گٹکاماوا فروش ملزم محمد اکرم ولد محمد اکبرگرفتار کرلیا۔ اسپیشل انویسٹیگیش یونٹ پولیس نے تاجروں کو خون آلود بھتے کی پرچیا ں بھیجنے والے دو بھتہ خوروں کو2 بھتہ خورباسط علی ولد محمد حکیم اور محمد نواز ولد محمد ادریس کو گرفتارکرلیا،گرفتار بھتہ خوروں کے خلاف کورنگی صنعتی ایریا تھانے میں مقدمہ درج ہیگذری پولیس نے منشیات فروش کاشف عرف جگگا،سٹی کورٹ، کلری ،چاکیواڑہ ،عید گاہ ،بغدادی اور نبی بخش پولیس نے11 ملزمان محمد دانیال، عبدالرزاق ،عتیق ، محمد حفیظ ،عامر، امجد ، خان محمد عرف بابا،صادق علی، غلام حسین ، غلام مصطفیٰ اور زوہیب عرف چھیپا،ڈیفنس پولیس نے ایک منشیات فروش منصور علی ،جبکہ تین کار اور موٹرسائیکل لفٹرزراج کمار عرف راجو،سکندراوریاسرعلی، ،بوٹ بیسن پولیس نے ایک ملزم عامر خان،محمود آباد پولیس نے ایک ملزم شیراز شہزاد، سٹی کورٹ ،اورنگی ٹاو ن، منگھوپیر، اقبال مارکیٹ،پاکستان بازار اور سرجانی ٹاو ن پولیس نے 9ملزمان عبدالوہاب حذیفہ ،احمد فراز،محمد دانش، محمد فہیم، عبدالرشید، شاہد علی، عاشق نواز اور ساجداللہ، سعید آبادپولیس نے منشیات فروش حنیف شاہ،نبی بخش اور بغدادی پولیس نے آتشی اسلحہ کی نمائش پر نجی کمپنی کے 3 گارڈزکو لائسنس یافتہ اسلحہ سمیت گرفتارکرلیا۔

مزیدخبریں