7سالہ بچے سے بدفعلی،ملزم عدالتی ریمانڈپرجیل منتقل

Aug 26, 2021

 کراچی(وقائع نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی شرقی کی عدالت نے کورنگی زمان ٹائون میں 7 سالہ بچے کو مبینہ اغوا کر کے بدفعلی کی کوشش کرنے کے معاملہ پرپولیس نے گرفتار ملزم شاہد علی کو عدالت میں پیش کر دیا ،جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی عادل نذیر سہتو نے ملزم کو یکم ستمبر تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔عدالت نے پولیس حکام کو کیس کے مفرورملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے کیس کا  چالان طلب کرلیا ، متاثرہ بچے کے والدنے کہاکہ 18 اگست کو میرا بیٹا اپنے چچا کے گھر بنگالی پاڑہ نورانی بستی گیا ہوا تھا، مدعی مقدمہ نے کہاکہ میرا بیٹا کافی دیر تک واپس نہیں آیا تو میں نے تلاش شروع کردی،دوران تلاش ایک خالی پلاٹ میں اپنے بیٹے کے ساتھ دو اشخاص کو دیکھاایک ملزم ہمیں دیکھ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔دوسرے ملزم شاہد کو ہم نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا، بیٹے نے بتایا کہ دونوں ملزمان نے ان کو رکشہ میں بیٹھا کر یہاں لیکر آئے۔ مدعی مقدمہ نے کہاکہ میرے بیٹے کو اغواہ کر کے بدفعلی کی کوشش گئی ہے،پولیس نے کہاکہ واقعے کا مقدمہ تھانہ زمان ٹائون میں درج ہے۔

مزیدخبریں