بیٹی سے زیادتی کرنیو الے سوتیلے باپ کو ریمانڈپرجیل بھیج دیا گیا

 کراچی(وقائع نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی وسطی کی عدالت میں نیو کراچی تھانہ کی حدود میں سوتیلے باپ کا بیٹی کے ساتھ زیادتی کے معاملہ پرپولیس نے گرفتار ملزم محمد شاہد کو عدالت میں پیش کر دیا ،جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کی والدہ نے ملزم شاہد سے دوسری شادی تھی،مقدمہ مدعیہ کی درخواست پر وومن پروٹیکشن ڈیسک کے ذریعے تھانہ کو موصول ہوئی، ملزم نے متاثرہ لڑکی کے ساتھ متعدد بار ذیادتی کی، مبینہ زیادتی سے مدعیہ حاملہ ہوگئی،متاثرہ بچی سے جنوری 2021 میں بچے کی ولادت بھی ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن