کراچی(وقائع نگار)سندھ ہائیکورٹ میں جامعہ اردو میں پروفیسرز اور لیکچررز کی تقرریوں کے معاملہ پرسندھ ہائیکورٹ نے آئی آر اور سوشیالوجی کے تین لیکچررز کی تقرری روک دی ،عدالت نے پروفیسرز اور اسسٹنٹ پروفیسرز کی تقرری جارء رکھنے کی اجازت دے دی،وکیل نے کہاکہ اساتذہ کی تقرریوں کیلئے ٹیسٹ سلیبس سے ہٹ کر تھا ، درخواست گزارنے کہاکہ بیشتر امیدواروں کو تحریری امتحان میں پاس کرنے میں مشکلات ہوئیں ، وکیل جامعہ اردونے کہاکہ درخواست گزاروں کو اعتراض لیکچررز کی تقررری پر ہے ، پروفیسرز اور اسسٹنٹ پروفیسرز کی تقرری پر اسٹے ختم کیا جائے۔
عدالت عالیہ نے جامعہ اردوکے تین لیکچررز کی تقرری روک دی
Aug 26, 2021