کراچی(وقائع نگار)سندھ ہائیکورٹ میں لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں غیر قانونی تقرریوں کے الزام میں 2 سال کے دوران تحقیقات میں پیش رفت نہ ہونے پر سندھ ہائیکورٹ نیب حکام پر برہم ہوگئی، جسٹس محمد اقبال کلہوڑونے کہاکہ تفتیشی افسر کہاں ہے؟ 2سال دوران تحقیقات میں کیا پیش رفت ہوئی؟پراسیکیوٹر نے کہاکہ تحقیقات جاری ہے، پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کے لیے مہلت دی جائے، عدالت نے تفتیشی افسر کو فوری طور پر طلب کرلیا،جسٹس محمد اقبال نے کہاکہ تفتیشی افسر 11 بجے تک پیش نہ ہوا تو وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے، عدالت نے نیب کے دو گھنٹے میں ریکارڈ بھی طلب کرلیا،واضح رہے کہ لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ سندھ میں غیر قانونی تقرریوں پر نیب نے 2019 میں تحقیقات کا آغاز کیا تھا،ملزم ذوالفقار علی ڈہری، عبدالحق ابڑو اور فیصل میمن عبوری ضمانت پر ہیں۔
غیر قانونی تقرری کیس، پیش رفت نہ ہونے پرعدالت نیب حکام پر برہم
Aug 26, 2021