سونیری بینک نے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا

لاہور ( کامرس ڈیسک) سونیری بینک لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے لاہور میں منعقد ہ 186ویں اجلاس میں 30جون 2021کو ختم ہونے والی ششماہی کیلئے بینک کے مختصر عبوری مالیاتی گوشواروں کی منظوری دیدی۔ جون 2021کو ختم ہونے والی ششماہی کیلئے بینک کا قبل از ٹیکس منافع 3,027ملین روپے اور بعد ازٹیکس منافع 1,822ملین روپے رہا جو گذشتہ سال اسی مدت میں بالترتیب 1,931ملین روپے اور 1,129 ملین روپے تھا۔ حالیہ رپورٹنگ ششماہی کیلئے بینک کا فی حصص منافع 1.65روپے فی شیئر ریکارڈ کیا گیا، جو گذشتہ سال تقابلی مدت میں 1.02روپے فی شیئر تھا اور 51.36فیصد کا متاثر کن اضافہ طاہر کرتا ہے۔ اس ششماہی کیلئے بینک کی خالص سودی آمدنی 5,705ملین روپے رپورٹ ہوئی جو گذشتہ سال اسی مدت کے 5,355ملین روپے کے مقابلے 6.54فیصد بہتری ظاہر کرتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...