اسلام آباد(کامرس ڈیسک) پیپسی کو پاکستان کی جانب سے راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کے لیے پلاسٹک ویسٹ کو الگ کرنے اور جمع کرنے پر حوصلہ افزائی کرنے کے حوالے سے اسلام آباد انتظامیہ، صاف ستھرا شہر اور حیدری بیور یجز کے ساتھ اشتراک کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کی لانچنگ کا اعلان پیپسی کو پاکستان، صاف ستھرا شہر اور پیپسی کو پاکستان کے باٹلنگ پارٹنر حیدری بیور یجز کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب میں کیا گیا۔اس موقع پر پیپسی کو پاکستان کے ڈائیریکٹر پبلک پالیسی اینڈ گورنمنٹ افئیرز، حاتم خان کا کہنا تھا کہ ہمیں پلاسٹک کے حوالے سے سرکلر اکانومی کے فروغ کے لیے اپنے اہم کردار کا بخوبی اندازہ ہے۔ ’’ری سائیکل فار ٹومارو ‘‘ جیسے جدید سلیوشنز کے ذریعے عوام میں پلاسٹک کچرے کو جمع کرنے اور ری سائیکل کرنے کے حوالے سے آگاہی میں مدد ملے گی۔ پیپسی کو پاکستان کی جانب سے پلاسٹک ویسٹ کی ری سائیکلنگ کے حوالے کیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے شہریوں کے لیے یہ ایک اہم اقدام ہے۔ حمزہ شفقات نے تمام شہریوں پر زور دیا کہ وہ اس اہم مہم کا حصہ بنیں تا کہ اسلام آباد کو مزید صاف اور سر سبز بنانے میں مدد ملے۔ اسلام آباد میں پیپسی کو پاکستان کے باٹلنگ پارٹنر، حیدری بیور یجز کی جانب سے پلاسٹک کچرے کو کم کرنے کے حوالے سے کمیونٹی کے اہم کردار س پر روشنی ڈالی گئی۔ حیدری بیور یجز پرائیویٹ لیمیٹڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر علی نویز کا کہنا تھا کہ دن بدن پلاسٹک کچرا بڑھنے سے پاکستان کے ماحول پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور اب یہ لازم ہے کہ ہم ذمہ دار کارپوریٹ سیٹیزن ہوتے ہوئے اس حوالے سے مثبت کام کریں۔
پیپسی کو کاری سائیکلنگ کی حوصلہ افزائی کیلئے مزید اقدامات کا اعلان
Aug 26, 2021