اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام قائم کرنا جماعت  اسلامی کا نصب العین ہے،  نزہت ناطق

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)جماعت اسلامی کے قیام کا بنیادی مقصد اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام قائم کرنا ہے،درحقیقت یہی مقصد تمام انبیاء والرسل اور ان کے صالح پیروکاروں کا رہا ہے اور یہی  جماعت اسلامی کا نصب العین ہے۔اس مقصد کی ترویج مولانا مودودی 1933سے کر رہے تھے اگر کوئی اور جماعت اس مقصد کو اپنا لیتی تو الگ جماعت کی ضرورت پیش نہ آتی لیکن باقی تمام جماعتیں اپنے نظریات اور عقائد ہی میں محو رہیں چنانچہ 1941 میں مولانا نے اپنے 75ہم نواؤں کے ہمراہ اس جماعت کی بنیاد رکھی ،ان خیالات کا اظہار ناظمہ ضلع راولپنڈی سٹی نزہت ناطق نے جماعت اسلامی کے یوم تاسیس کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔،ان کا کہنا تھا غلبہ دین کے مقصد کے تحت ہی قیام پاکستان کے آغاز سے اراکین جماعت نے ایک بھرپور جدوجہد شروع کی تاکہ اس ملک کا اسلامی فلاحی پاکستان بنایا جا سکے، جماعت اسلامی کے ممبران اپنے صاف اور بے داغ کردار کے باعث اپنی مثال آپ ہیں اور پورا ملک ان کی ایمانداری، قابلیت،جذبہ حب الوطنی اور عوام دوستی کا معترف ہے۔

ای پیپر دی نیشن