پارلیمنٹ نے7ستمبرکوحضورؐکی ذات اقدس پر سمجھوتہ نہ کرنے کا پیغام دیا:علماء `

لاہور(خصوصی نامہ نگار)مینار پاکستان کے زیرسایہ 7ستمبر کو ہونیوالی ختم نبوت کانفرنس کی تیاری سلسلے میں علماء اورعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمدا سماعیل شجاع آبادی، مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا عبدالنعیم، پیررضوان نفیس، مولانا جمیل الرحمن اختر، مولاناعلیم الدین شاکر، مولانا سید عبداللہ شاہ، مولانا محمداشرف گجر، مولانا خالد محمود اور قاری ظہورالحق نے کہا کہ 7 ستمبر 1974کو پاکستان کی پارلیمنٹ میں جو فیصلہ ہوا اس سے دنیا کو یہ پیغام دیا گیا تھا کہ ہم کسی بھی صورت میں حضور نبی کریم ؐکی ذات اقدس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کر سکتے اس وقت قادیانیوںکو آئین پاکستان نے جو حیثیت دی قادیانی آج تک اس حیثیت سے منحرف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس کی تیاریاں زوروں پرہیں ،اس کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر کے جید علماء اور قائدین شرکت و خطاب کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن