ملتان (سپیشل رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بجلی چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو اقبال جرم پر پروبیشن پر بھجوانے کی سزا کا حکم دیا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت نوٹس جاری کرتے ہوئے 8 ستمبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے امانت میں خیانت کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے لئے 10 ستمبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے لین دین کی ادائیگی کے لیے بوگس چیک دینے والے ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے لئے 06 ستمبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت 06 ستمبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے واپڈا کی مین لائن میں ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض کنفرم کرنے کا حکم دیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ ملتان کے دو ججز مسٹر جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور مسٹر جسٹس شکیل احمد پر مشتمل ڈویڑن بینچ نے پنجاب کانسٹیبلری کیس میں مبینہ طور پر ایک ارب 91 کروڑ 33 لاکھ روپے کی مبینہ کرپشن کرکے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کے مقدمہ میں گرفتار سابق ایس ایس پی انویسٹیگیشن و کمانڈنٹ محمد باقر سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جج مسٹر جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے امن عامہ کی صورتحال خراب کرنے پر نظر بند کیے گئے مذہبی جماعت کے چار کارکنوں کی نظر بندی ختم کرنے سے متعلق درخواست نمٹاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔
احتساب عدالت ملتان نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے والے بلڈوزر آپریٹر سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ کی سماعت مزید کاروائی کے لیے 29 ستمبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جج مسٹر جسٹس چوہدری محمد مسعود جہانگیر نے بی سی جی چوک سے ڈبل پھاٹک تک سڑک کی تعمیر کے ٹینڈر کی گزشتہ روز ہونے والی بولی میں کنٹریکٹر کا نام لسٹ میں شامل نہ کرنے کے خلاف درخواست پر ایم ایم ایم محبوب کنسٹرکشن کمپنی کو حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے۔