کوئٹہ (اے پی پی) گورنربلوچستان سید ظہور احمد آغا سے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یوایم ٹی) لاہور کے صدر ابراہیم حسن مراد نے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی بڑھتی ہوئی اہمیت، کوئٹہ میں یو ایم ٹی سینٹر آف ایکسیلنس کا قیام اور صوبے کے غریب طلبا وطالبات کو اسکالرشپ کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آ رٹیفیشل انٹیلیجنس اور روبوٹک ٹیکنالوجی کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر ہی روشن مستقبل کی تعمیر کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ گورنر بلوچستان نیمزید کہا کہ کوئٹہ میں یو ایم ٹی سینٹر آف ایکسیلنس کے قیام کے مجموعی طور پر مثبت نتائج برآمد ہوں گے،صوبے کے دورافتادہ اضلاع کے غریب طلبا وطالبات کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ثمرات سے مستفید کرنا اشد ضروری ہے۔ گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ کسی بھی قوم کی پائیدار معاشی ترقی کیلئے لازمی ہے کہ قوم کا ہر فرد ترقی کے عمل میں موثر حصہ لے تاکہ جلد از جلد معاشرے کے تمام لوگوں کیلئے ترقی و خوشحالی کی منازل حاصل ہو سکیں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں میر اعظم سمالانی کی قیادت میں آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی مچھ کے نمائندوں پر مشتمل وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ معاشی آسودگی اور سرخروئی کے حصول کیلئے ترقیاتی اقدامات میں عوام کی اکثریت کی شرکت و شمولیت کو یقینی بنانا اشد ضروری ہے۔گورنر ظہور احمد آغا نے کہا کہ یہ بات ہم سب کیلئے باعثِ اطمینا ن ہے کہ بلوچستان میں حالات سازگار اور امن وامان کی صورتحال میں خاصی بہتری آئی ہے لہٰذا ضروری ہے کہ ہم ان سے بھرپور استفادہ کریں اور اپنی صلاحیتوں کو ملک و قوم کے مفاد میں بروئے کار لانے کیلئے انتھک کاوشیں کریں۔