ملتان (نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی 217 ملتان کے ایم پی اے سلمان نعیم کی رکنیت بحالی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سلمان نعیم کو مارچ 2019 سے بحال کیا گیا ہے۔سلمان نعیم نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود کو شکست دیکر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے مزید براں بطور ایم پی اے بحالی کے بعد سلمان نعیم آج ملتان پہنچیں گے اور انکے سپورٹرز انکا استقبال کرینگے۔ ذرائع کے مطابق سلمان نعیم آج شام 5 بجے سترہ کسی موٹر وے سے اتریں گے پھر وہاڑی روڑ سے براستہ بی سی جی چوک،غلہ منڈی اور چوک شاہ عباس سے انصاف ھاؤس آئیں گے جہاں وہ شام 6 بجے پریس کانفرنس کریں گے اور 7 بجے حلقے کے لوگوں سے خطاب کریں گے۔