کراچی (وقائع نگار) موٹروے پولیس کی جانب سے سندھ سروسز ہاسپٹل میں کورونا وبا سے برسرپیکار فرنٹ لائن سولجرز ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔ ڈی آئی جی موٹروے پولیس علی شیر جکھرانی نے اس موقع پر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اب تک 220 ڈاکٹرز نے اپنے فرائض منصبی سر انجام دیتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا جس میں سے 77 ڈاکٹرز کا تعلق صوبہ سندھ سے ،ہے۔ اور خاص طور پر ڈاکٹر ما ہ نور فرزند جنہوں نے کہ اپنے فرائض منصبی کو سر انجام دیتے ہوئے اپنی صحت اور کنڈیشن کو بالائے طاق رکھتے ہوئے لوگوں کی خدمت کی اس دوران وہ کرونا کی وبا میں مبتلا ہو گئیں اور اپنی اور اپنے ہونے والے بچے کی جان کا نذرانہ پیش کیا ۔اس موقع پر علی شیر جکھرانی نے کہا کے ہمیں حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا ہونا چاہیے ۔
سندھ سروسز اسپتال میں کورونا سے بر سر پیکار ڈاکٹرز کو موٹر وے پولیس کا گارڈ آف آرنر
Aug 26, 2021