کراچی (نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سیدنا امام حسین نے کربلا میں باطل کو شکست دیکر دین اسلام کو زندہ وجاوید کیا، امام عالی مقامؓ کی سیر ت و کر دار سے امت مسلمہ کے قلو ب قیا مت تک منو ر ہو تے رہیں گے، وا قعہ کر بلا ہمیں با طل قوتوں کے سا منے کلمہ حق بلند کر نے کا درس دیتا ہے،شہداء کربلا کی قر با نی صبر و تحمل اور باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر سینئر کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے
کیا،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ امام حسین رضی اللہ تعالی ٰ عنہ کی عظمت کے چرچے تا قیامت ہوتے رہیں گے ۔ نیو جنریشن مشن حسینی پر گامزن ہوکر ملک کو جہالت کے اندھیروں اور عوام کے حقوق دلانے کی کاوشیں کرئے ،امام حسین ؓ نے سسکتی انسا نیت کوجبر سے نجا ت دلا کر صرا ط مستقیم کی راہ پر گا مزن رہنے کا سلیقہ سیکھا یا۔انہوں نے کہا کہ مام عالی مقام
حضرت امام حسین ؓ کی قربانی نے اسلام کو صبح ء قیامت تک زندہ کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ باطل قوتوں کے خاتمے اور ملک کو انتہا پسندی دہشتگردی سے نجات کیلئے حسینی جذبے سے سرشار ہونا ہوگا۔فرسودہ نظام حکومت، سیاست،جاگیرادانہ نظام ،وڈیرہ شاہی کے خلاف علم جہاد بلند کرنے والے حسینی قافلے میں شامل ہیں۔
ثروت اعجاز قادری