روس، چین، امریکہ، پاکستان تنازعہ افغانستان کی ثالثی کیلئے سر گرم ہیں: سرگئی لاروف 

Aug 26, 2021

ماسکو (نوائے وقت رپورٹ)روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ روس، چین، امریکہ اور پاکستان، افغانستان میں تنازع کے حل کے لیے ثالث کا کردار ادا کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔نوائے وقت  کی رپورٹ کے مطابق سرگئی لاروف نے کہا کہ 'ہم افغان سرزمین میں امن و استحکام کے قیام لیے پرعزم ہیں تاکہ وہاں سے خطے کو کوئی خطرہ نہ ہو'۔انہوں نے یہ بھی کیا کہ روس، افغان مہاجرین کے وسطی ایشیا، سابق سویت یونین خطے، میں داخلے کے خیال کی مخالفت کرتا ہے جو روس اور افغانستان کے درمیان واقع ہے جبکہ افغانستان میں امریکی افواج کی موجودگی کی بھی مخالفت کرتے ہیں۔انہوں نے ہنگری کے دورے میں بریفنگ کے دوران کا کہا کہ 'اگر آپ سوچتے ہیں کہ وسطی ایشیا یا کہیں بھی کوئی ملک ہدف بننے میں دلچسپی رکھتا ہے تاکہ امریکی ان کی خواہشات پوری کریں، مجھے واقعی شک ہے کہ کوئی ایسا کرنا چاہتا ہے'۔

مزیدخبریں