بٹیرکے شکار اورکاروبارکے لائسنس کااجراء تاحکم ثانی فوری طورپر بند

Aug 26, 2021

 لاہور(وقائع نگار) بٹیرکے شکار اورکاروبارکے لائسنس کااجراتاحکم ثانی فوری طورپر بندکردیا گیا ۔ریجنل افسروں کو بٹیر کا غیر قانونی شکار ، کاروبار، خریدو فروخت اور ٹرانسپورٹیشن سختی سے روکنے کی ہدایت کی ، مراسلہ  میں ڈائریکٹر جنرل جنگلی  حیات وپارکس پنجاب ملک ثنائ￿  اللہ خان نے افسروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طورپربٹیر کے شکاراورکاروبار کے لائسنس کا اجراء تاحکم ثانی بند کردیں اوربٹیرکے غیر قانونی شکار، کاروبار، خریدوفروخت اورٹرانسپورٹیشن کو سختی سے روکیں نیز جہاں تک پہلے سے جاری لائسنسوں کاتعلق ہے ایسے لائسنس ہولڈرکو بٹیرکی غیرقانونی ذرائع سے پکڑ دھکڑ ، شکار، کاروباراور فروخت کی بھی کسی صورت اجازت نہ ہوگی۔غور طلب امر یہ ہے کہ محکمہ نے یہ اقدام صوبہ بھر میں بٹیرکی تیزی سے گرتی ہوئی آبادی کے پیش نظر لیا ہے۔

مزیدخبریں