روشن ملکی مستقبل کیلئے تعلیم کا حصول  اشد ضروری ہے:طارق احسان

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان کے روشن مستقبل اور آئندہ آنے والی نسلوں کی ترقی کے لئے تعلیم کا حصول اشد ضروری ہے جدید ترقی کے دور میں نئی نسل کے لیے معیاری اور بامقصد تعلیم کا حصول نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے نئی نسل کی تعلیم و تربیت پر مامور اساتذہ کا کوئی نعم البدل نہیں ہے استاد اور شاگرد کے درمیان عزت و احترام کے وہ اصول اپنانا ہوں گے جس کی ہمیں دین اسلام درس دیتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار ماہر تعلیم  جناح ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز جیپس کی سپریم کونسل کے چیئرمین شیخ زبیر سعید پرنسپل سٹی پبلک سکول پیپلز کالونی اور ڈائریکٹر ملک طارق احسان ڈائریکٹر نے سٹی پبلک سکول بوائز کیمپس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...