پاک نیوزی لینڈ ون ڈے میچز17 ستمبرسے شروع ہو نگے 

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)نیوزی لینڈ کی کرکٹ کے ٹیم کے دورہ کے حوالے سے سیکیورٹی معاملات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر( جنرل) راولپنڈی کیپٹن (ر) قاسم اعجاز کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں سپیشل برانچ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شریک ہوئے ستمبر کے دوسرے ہفتہ کے دوران نیوزی لینڈ کی کرکٹ کے ٹیم راولپنڈی میں میچ کھیلے گی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قاسم اعجاز نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ستمبر کے دوسرے ہفتہ کے دوران راولپنڈی کا دورہ کرے گی اور اپنی آمد کے بعد تین دن کیلئے پوری ٹیم قرنطینہ میں رہے گی غیر ملکی کرکٹ ٹیم کی پریکٹس اور تین ون ڈے میچز کیلئے جو کہ 17 ستمبر کو شروع ہوں گے بہترین سکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم تقریباً دو دہائیوں کے بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے جو کہ ملک کے لئے ایک اعزاز کی بات ہے اور اس دوران کرکٹ ٹیم کو مکمل سیکیورٹی اور بہترین دیگر انتظامات فراہم کئے جائیں گے۔ شہریوں سے توقع ہے کہ وہ مکمل طور پر انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں گے تاکہ غیر ملکی مہمانوں کو مکمل سکیورٹی اور بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

ای پیپر دی نیشن