لاہور(سپورٹس ڈیسک ) انٹر نیشنل پیر المپک کمیٹی نے تصدیق کی ہے کہ افغانستان کے دو اتھلیٹس کو ملک سے باہر نکال لیا گیا ہے ۔ پیرا تائیکوانڈو اتھلیٹس ذکیہ خدا دادی اور حسین رسولی کو جاپان پہنچا دیا گیا جہاں وہ ٹوکیو پیرا لمپکس گیمز میں شریک ہوسکیں گے ۔ آئی پی سی ترجمان کریگ سپنس کے مطابق اتھلیٹس اب محفوظ ہیں ‘اتھلیٹس اب کہاں یہ نہیں بتایا جاسکتا‘یہ اانسانی زندگی کا مسئلہ ہے ۔
2افغان اتھلیٹس کو ملک سے نکال لیاگیا
Aug 26, 2021