ہیڈنگلے ٹیسٹ: بھارت کی انگلش سرزمین پر بدترین کارکردگی، 78 پر ڈھیر

Aug 26, 2021

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) انگلینڈ نے بھارت کو ہینڈنگلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں آؤٹ کلاس کردیا۔ تیسرے ٹیسٹ کا پہلا روز بھارت کیلئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا،ٹیم صرف 78 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔یہ بھارت کی انگلینڈ کی سرزمین پر47 سال بعد بدترین کارکردگی ہے، اس سے قبل 1974ء میں بھارتی ٹیم مانچسٹر ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 52 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ہیڈنگلے میں جیمز اینڈرسن اور کریگ اوورٹن نے تین تین جبکہ اولی رابنسن اور سیم کرن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔بھارتی ٹیم کے 9 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے، اجنکے راہانے 18 اور روہت شرما 19 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

مزیدخبریں