ضلعی عدالتوں میں زیر سماعت اہم کیسز کیلئے پراسیکیوٹرز ریکارڈ سمیت طلب

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے ضلعی عدالتوں میں زیر سماعت اہم کیسوں بارے پیشرفت جاننے کیلئے پراسیکیوٹرز کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا، پراسیکیوٹر جنرل نے ہدایت کی ہے کہ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کیس، افشاں لطیف، کاشف ضمیر،کیپٹن صفدر، مسجد وزیر خان عکسبندی،مفتی عزیز الرحمن ، ٹھوکر نیاز بیگ پر ماں بیٹی سے زیادتی سمیت دیگر کیسوں بارے وضاحت کریں کہ ٹرائل کس سٹیج پر ہیں؟

ای پیپر دی نیشن