لاہور( اپنے نامہ نگار سے)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے پنجاب پولیس کی جانب سے 2 ہزار 2سو 57 دفتری کرسیوں کی قیمت کی عدم ادائیگی پر ایشین فرنیچر ورکس کی درخواست پر فریقین سے 30 اگست کو جواب طلب کرلیا، کمپنی نے عدالت کے روبرو موقف اپنایا کہ 2 کروڑ 23 لاکھ 19ہزار کی رقم کی ادائیگی نہ کی گئی ، کرسیوں کا 22مئی 2019 کو ٹھیکہ دیا گیا ، چیف پر چیز آفیسرز کی جانب سے دیا گیا گارنٹی چیک بھی زائد معیاد ہوگیا۔، استدعا ہے کہ عدالت محکمہ پولیس پنجاب کو رقم کی ادائیگی کا حکم دے۔
ہائیکورٹ: کرسیوں کی قیمت کی عدم ادائیگی پر پولیس سے جواب طلب
Aug 26, 2021