نصیر آباد(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر نصیرآباد حدیبیہ جمالی کی زیر صدارت پولیو مہم کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میںڈی ایچ او نصیرآباد ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی این اسٹاپ آفیسر ڈاکٹر شہلا عامر DSM پی پی ایچ آئی نصیرآباد فیصل اقبال ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر شیر محمد انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے AD نیک محمد اور دیگر ضلعی افسران شریک تھے اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی نے 20 تا 26 ستمبر سے شروع ہونے والی پولیو کی قومی مہم کے حوالے سے محکمہ ہیلتھ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پانچ سال سے کم عمر کے 128787 بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلانے کے لئے 462 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ جن میں 265 فیمل ٹیمیں بھی شامل ہیں جو گھر گھر جا کر پولیو سے بچاؤکے قطرے پلائیںگی جبکہ 36 فکسڈ سنٹر اور 30 ٹرانزٹ پوائنٹ بھی مقرر کئے گئے ہیں ان کے علاوہ EPI سنٹروں میں بھی یہ سہولت دستیاب ہوگی ٹارگٹ کو یقینی بنانے اور ٹیموں کی مانیٹرنگ کے لیے کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں جو فیلڈز میں کام کرنے والے ورکرز کے کام کا جائزہ لیں گی۔