کامونکے (نامہ نگا)گاڑی کی تلاشی لینے پر مشتعل بااثر رئیس زادوں نے پولیس ملازمین کو تشدد کا نشانہ بناتے ہو ئے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی، بتایاگیاہے کہ گذشتہ روز پولیس چوکی راجہ بھلا کیانچارج محمد فاروق اے ایس آئی موضع کھوکھربھڈو میں ہوائی فائرنگ کی اطلاع پر نفری سمیت موضع کوٹلی گل محمد کے قریب ناکہ بندی کرلی جبکہ اسی دوران لینڈکروزر اے ایچ یو 504 میں سوار پانچ افراد کو روک کر گاڑی کی تلاشی لینا چاہی تو ملزم یحییٰ ورک ساکن تولیکی روڈ اور اس کے دیگر ساتھیوں نے تلاشی دینے سے انکار کرتے ہوئے کانسٹیبل نواز اور اسد کی وردیاں پھاڑدیں اور فائرنگ کردی جس پر ملازمین نے چھپ کر جانیں بچائیں ،صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔