وزیرآباد(نا مہ نگار) پاکستان لاتعداد قربانیوں کے عیوض حاصل ہوا ہے اسکے حصول میں لاکھوں مائوں ،بہنوں ،بیٹیوں اور افراد کے خون کی آبیاری شامل ہے ،اس آزاد ریاست کو مستحکم دیکھنے کا خواب ہر پاکستانی کے رگ وریشہ میں سمایا ہوا ہے ۔ان خیالات کا اظہار صدر ایکوئیل ویلفیئر آرگنائزیشن میر محمد آصف نے ایکوئیل ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام یوم آزادی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے چوہدری ارشاد حسین ،جنرل سیکرٹری صائمہ شہزادی،چوہدری محمد سرور،ڈاکٹر سید رضا سلطان ،محمد اشفاق چیمہ،میاں محمد اقبال ارائیں ،سید طاہرعلی قاسم ،قاری محمد لطیف نے بھی خطاب کیا۔