وزیر اعظم کی سیاسی بصیرت سے افغانستان سے امریکی افواج کا  انخلاء ہوا : رانانذیر احمد خاں

Aug 26, 2021

     سوہدرہ (نامہ نگار)وزیر اعظم عمران خاں کی سیاسی بصیرت اور جرات مندانہ اقدام سے افغانستان سے امریکی افواج کا انخلاء ہوا جس کے تحت طالبان نے پر امن طریقے سے اقتدار میں آکر عام معافی کا اعلان کر کے پوری دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔ طالبان کے خلاف زہر اگلنے والی تمام عالمی قوتیں دم توڑ گئیں اور بھارت کی تمام سازشیںبے نقاب ہو گئیں۔عمران خان کے دلیرانہ فیصلوں سے ملک و قوم کا وقار بلند ہوا ۔آج امریکہ جیسی سپر پاور کوبھی پاکستان کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پڑے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنما و سابق وفاقی وزیر رانانذیر احمد خاںنے ڈسٹرکٹ پریس کلب گوجرانوالہ کے سینئر نائب صدر مہر خالد مجید سے اپنی رہائش گاہ کامونکی میں ملا قات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا  ۔      

مزیدخبریں