پیمائش میں ہیرا پھیری ،چوکپنڈوری میں پیٹرول پمپ کو دس ہزار روپے جرمانہ 

کلر سیداں (نامہ نگار) سول ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کلر سیداں میں مختلف پٹرول پمپوں کا دورہ کیااور ان کے پیمائش کے پیمانوں کی جانچ پڑتال کی۔اس دوران انہوں نے چوکپنڈوری میں قائم ایک پٹرول پمپ پر صارفین کو پیمائش میں ہیرا پھیری کر کے کم مقدار میں پٹرول مہیا کرنے پر مالک کو دس ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔یاد رہے کہ روات کلر سیداں روڈ پر قائم بیشتر پٹرول پمپس پر اوزان اور پیمائش کے پیمانوں میں کمی بیشی کی شکایات عام ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...