نواب شاہ(بیورورپورٹ) آٹھ سال کا عرصہ گذر جانے کے باوجود شہریوں کو کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس جاری نہیں کئے گئے ۔2013 میں سندہ حکومت نے تمام اسلحہ ہولڈز کو حکم کیا تھا وہ اپنے اسلحہ کے کمپیوٹرائزڈ لائسنس کے حصول کے لئے ایک ہزار روپے فیس کے ساتھ متعلقہ ڈپٹی کمشنر کے آفس میں درخواست جمع کروائیں جو درخواست جمع نہیں کرائیگا اسکا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا اور اسلحہ ضبط کرلیا جائے گا جس پر اسلحہ لائسنس ہولڈز شہریوں نے لائنوں میں لگ کر اپنی درخواست جمع کروائیں فارم فیس کی مد میں حکومت سندہ نے اربوں روپے وصول کئے آج 8 سال گزر جانے کے باوجود کمپیوٹرائزڈ لائسنس جاری نہیں کئے گئے لائسنس برانچ کی جاری کردہ ٹریکنگ رسید پر کمپیوٹرائزڈ لائسنس کی ڈیلیوری کی مدت 30یوم لکھا ہوا ہے ۔رابطہ کرنے پر لائسنس برانچ کا عملہ حوصلہ افزاء جواب دینے سے قاصر ہے۔ درخواست جمع کراکے انتظار کرنے والے شہریوں کی بڑی تعداد پریشان ہے