سرائے سدھو(نامہ نگار) سرائے سدھو کے نواحی موضع اولکھ سندھو کے مکینوں نے گزشتہ روز محکمہ انہار کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سدھنائی کینال جوکہ پل باگڑ او چوپرہٹہ سے گزر رہی ہے جس کے پشتے انتہائی شکستہ ہوچکے ہیں جو کسی بھی وقت ٹوٹ سکتے ہیں جس سے عین وسط میں واقع اولکھ سندھو کی وسیع آبادی اور فصلات زبردست نقصان کی زد میں آجائیں گی لہذا محکمہ انہار کے ذمہ داران افسران غفلت کی نیند سے بیدار ہوں اور نہر میں جگہ جگہ پڑنے والے گڑھوں کو بانس لگا کر فی الفور مضبوط کیا جائے
سدھنائی کینال کے پشتے انتہائی شکستہ‘ اہل علاقہ کا محکمہ انہار کیخلاف احتجاج
Aug 26, 2021