میاں چنوں (نمائندہ نوائیوقت) میونسپل کمیٹی کی جانب سے نئی جاری شدہ لسٹ کے مطابق شہر اور مضافات میں قائم 89ہاوسنگ کالونیاں غیر منظورشدہ قرار جس میں چک نمبر 130 پندرہ ایل میں قائم 30عدد چک نمبر 129پندرہ ایل میں 35چک نمبر 126پندرہ ایل 2چک نمبر 44پندرہ ایل 2سمیت کل 89 ہاوسنگ کالونیاں شامل ہیں سب رجسٹرار نے تمام غیر منظور شدہ ہاؤسنگ کالونیوں کی رجسٹری انتقال پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔