آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ، عمران خان اتوار کو عوام سے براہِ راست بات کریں گے

Aug 26, 2021 | 10:45

ویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان اتوار کے روز عوام سے براہِ راست بات چیت کریں گے جس کے دوران شہریوں کو درپیش مختلف مسائل پر احکامات متوقع ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اتوار کے روز ایک بار پھر عوام سے براہِ راست گفتگو کا فیصلہ کر لیا۔ عوام ٹیلیفون کے ذریعے آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ پروگرام میں بات کرسکیں گے۔اتوار کے روز آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ پروگرام براہِ راست (لائیو) نشر کیا جائے گا جس میں وزیر اعظم عمران خان شہریوں کو درپیش مختلف مسائل پر گفتگو کریں گے اور عوام کی مشکلات کا تدارک کیا جائے گا۔ 
خیال رہے کہ اِس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مینار پاکستان واقعے پر انتہائی افسوس ہوا اور سر شرم سے جھک گیا ، شرمناک واقعہ دیکھ کر سخت شرمندگی ہوئی۔ایسا کبھی سوچا بھی نہیں تھا جیسا گریٹر اقبال پارک میں ہوا۔ 
لاہور میں گزشتہ روز ایجوکیشن کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے  کہا کہ موبائل فون کے منفی استعمال نے بچوں میں بگاڑ پیدا کردیا ہے۔ تباہی کی بڑی وجہ بچوں کی تربیت کا نہ ہونا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں مغرب سے زیادہ خواتین کی تعظیم کی جاتی ہے۔ مگر بچوں کی مکمل تربیت نہ ہونے کی وجہ سے جنسی جرائم بڑھتے جارہے ہیں۔پنجاب حکومت کو سرکاری اسکولوں کا معیار بہتر بنانا ہوگا۔ 

مزیدخبریں