وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تیس سال حکومت کرنیوالے اپنا منہ چھپا رہے ہیں، عمران خان کی حکومت ہی کارکردگی عوام کے سامنے فخر سے رکھ سکتی ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ پاکستان میں کتنی حکومتیں اپنی کارکردگی پر عوام کو جوابدہی کرتی رہیں، یہ عمران خان کی حکومت ہے جو تین سال کی کارکردگی عوام کے سامنے فخر سے رکھ سکتی ہے، تیس سال حکومت کرنیوالے اپنا منہ چھپا رہے ہیں، معیشت، خارجہ پالیسی اور اندرونی استحکام کے حقائق کے ساتھ سامنے آئیںگے۔