سری لنکا میں بدھ کے روز 3ہزار390 افراد کا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد نوول کروناوائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ کی حد عبور کرگئی ہے۔حکام نے پھیلا و کم کرنے کیلئے ملک بھر میں 10 روزہ قرنطینہ کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ صرف ضروری خدمات فراہم کرنے کی اجازت ہوگی،سری لنکا میں وباء کے دوران بازار تاحال معمول کے مطابق چل رہے ہیں اور لوگ خوراک اور ضروریات زندگی خریدنے میں مصروف ہیں۔