یوکرین میں سوویت رہنما جوزف سٹالن کے دور کی درجن اجتماعی قبریں دریافت

Aug 26, 2021 | 15:05

ویب ڈیسک

مشرقی یورپی ملک یوکرین کے شہر اوڈیسا کے نواح میں سوویت رہنما جوزف سٹالن کے دور کی ایک درجن سے زائد اجتماعی قبریں دریافت ہوئی ہیں۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ ان قبروں میں اب تک 8ہزار تک لوگوں کی باقیات کی موجودگی ثابت ہو چکی ہے اور ان قبروں کی محتاط کھدائی اب بھی جاری ہے، اس لیے وہاں دفن کردہ انسانوں کی مجموعی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ مرخین کا اندازہ ہے کہ ان ہزاروں افراد کو 1937سے لے کر 1939 تک کے عرصے میں اس دور کی سوویت ریاست کی خفیہ پولیس نے ہلاک کیا تھا۔ سوویت رہنما جوزف سٹالن کے دور میں یوکرین کے لاکھوں افراد کو یا تو جبری مشقتی کیمپوں میں بھیج دیا گیا تھا یا انہیں قتل کر دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ ایسی کئی اجتماعی قبریں گزشتہ برسوں کے دوران بھی دریافت ہوئی تھیں۔

مزیدخبریں