حکومت کے3سال مکمل ہونےپروزیراعظم کوخراج تحسین پیش کرتاہوں: فیاض الحسن چوہان

Aug 26, 2021 | 15:29

ویب ڈیسک

حکومت پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کھاد پر ساڑھے 12 ارب کی سبسڈی دی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ روڈانفرااسٹرکچر1لاکھ 11ہزارکلومیٹرکی نئی سڑکیں بنائیں ، پنجاب میں ایئرریسکیوایمبولینس بھی شروع کرنےجارہےہیں۔انہوں نے کہا کہ اورنج ٹرین کاخرچہ60کروڑ اورآمدن صرف7کروڑروپےہے۔ اورنج ٹرین پرسالانہ15سے20ارب روپےاداکرنےپڑتےہیں ۔ ایکسائز کے محکمے نے ساڑھے 30 ارب کا ہدف پورا کیا ۔ اینٹی کرپشن نے3سال میں35کروڑروپےکی ڈائریکٹ ریکوری کی ۔ اینٹی کرپشن نے26ارب روپےکی ان ڈائریکٹ ریکوری کی۔ گزشتہ10سال کےدوران صرف45کروڑروپےکی ریکوری ہوئی۔

حکومت پنجاب کے ترجمان نے کہا کہ محکمہ صحت کےبجٹ میں118فیصداضافہ کیاگیا ، پنجاب میں مدراینڈچائلڈاسپتال قائم کیاگیا ۔ تعلیم کےلیے442ارب روپےمختص کیے ، کسان کارڈکےذریعے10لاکھ کسانوں کورجسٹرڈکیاگیا ۔ کسانوں کو5ارب روپےکےقرضےدیےگئے ۔ نوکریوں میں32فیصدکوٹہ جنوبی پنجاب کیلئےرکھاگیا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ جنوبی پنجاب کیلئے35فیصدبجٹ مختص کیاگیا۔ شہبازشریف کےدورمیں15فیصدبجٹ جنوبی پنجاب کیلئےمختص تھا ، شہبازشریف دورمیں15میں سےصرف7فیصدبجٹ جنوبی پنجاب پرلگتاتھا ، عثمان بزدارکی قیادت میں21یونیورسٹیزبنائی جائیں گی ، 6 یونیورسٹیزکاقیام عمل میں لایاجاچکاہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی،ن لیگ کےارکان اسمبلی نےزمینوں پرقبضہ کیاہواتھا۔ 27ہزارسےزائداسکولوں کواپ گریڈکیاگیا۔ اپ گریڈاسکولوں میں40فیصدجنوبی پنجاب میں ہیں ۔ عثمان بزدارکی قیادت میں46کابینہ میٹنگزہوئیں ، عثمان بزدارنےوزیراعلیٰ ہاؤس کابجٹ45فیصدکم کردیا ۔ پہلے 10 سال میں 6کیمپ آفس تھےاب صرف ایک ہے۔ رواں سال کےآخرتک پورےپنجاب میں ہیلتھ کارڈدےدینگے۔

حکومت پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی کوعدالتوں نےبھی سراہا ۔ عدالت نےدیگرصوبوں کوپنجاب حکومت کاطریقہ اپنانے کا کہا تھا ۔ عثمان بزدار نے انتھک محنت سے کام کیا ۔ شہبازشریف سرکاری پیسےاورٹیکس پرمشہوری کرتےتھے ۔ حکومت کے3سال مکمل ہونےپروزیراعظم کوخراج تحسین پیش کرتاہوں۔

مزیدخبریں