پاکستان کی ستر سالہ تاریخ میں عمران خان پہلے وزیر اعظم ہیں جو اپنی کارکردگی خو د بیان کرکے عوام کو اعتماد میں لیتے ہیں. زرتاج گل

Aug 26, 2021 | 19:03

ویب ڈیسک

وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ پاکستان کی ستر سالہ تاریخ میں عمران خان پہلے وزیر اعظم ہیں جو اپنی کارکردگی خو د بیان کرکے عوام کو اعتماد میں لیتے ہیں جبکہ وزیراعظم نے مسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز پر اجاگر کرکے مودی کامکروہ چہرہ بے نقاب کیااور کشمیر میں ظلم و بربریت و برترین لاک ڈاؤن کے خلاف ہماری حکومت نے جس طرح سے آواز اٹھائی پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا کیونکہ ماضی میں حکومتیں سپر پاورزکے سامنے گھٹنے ٹیکتی رہیں نیزہم افغانستان میں امن میں ساتھ دے سکتے ہیں لیکن جنگ میں نہیں اورنہ ہی کسی کو ہوائی اڈے دیں گے،علاوہ ازیں بیواؤں،غریبوں، لاچاروں،مزدورں، کسانوں،معذروں،مریضوں اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی مددکیلئے احساس پروگرام اپنی مثال آپ ہے جس کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے دس ارب میں سے ایک ارب درخت لگائے اور ملک میں 23نیشنل پارکس بنائے جا چکے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر بڑی تعداد میں مزید نئے پودے لگانے کا سلسلہ بھی برق رفتاری سے جاری و ساری ہے تاہم یہ ہر پاکستانی کا بھی فرض ہے کہ وہ ہر بشر دو شجر کی پالیسی کے تحت اپنے اور اپنے اہل خانہ کے نام پر زیادہ سے زیادہ پودے لگائے تاکہ سب کو خوشگوار ماحول اور بہتریں فضا دستیاب ہوسکے۔

جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کے 10بلین ٹری منصوبہ کے تحت کیلاش پارک کمال پور انٹر چینج سرگودھا روڈ فیصل آبادکے افتتاح اور وہاں شجر کاری کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام صوبائی وزیر بہت ہی عمدہ اور محنت سے کام کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سربراہی میں صوبہ پنجاب دوسرے صوبوں سے زیادہ ترقی کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ضلعی انتظامیہ نے یہاں سے تجاوزات کا خاتمہ کرکے یہ جگہ قبضہ مافیا سے آزاد کروائی اور اب یہاں کیلاش گروپ نے پارک بناکر شجرکاری مہم کا آغاز کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ میڈیا کا کردارریاست کے ایک مضبوط ستون کے طور پرہے جبکہ حکومت میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے اور کبھی کوئی ایسا اقدام نہیں کرے گی جس سے ان کے اظہار رائے کی آزادی پر کوئی حرف آئے تاہم یہ میڈیا کا بھی فرض ہے کہ وہ مثبت تنقید و تجاویز کے ساتھ حکومت کے اچھے کاموں کی بھی کھل کر تعریف کرے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے احترام میں ہم نے اپنی حکومت کی تین سالہ کارکردگی کی تقریبات معطل کر دی تھیں۔


 

مزیدخبریں