شہباز گِل کی درخواست ضمانت میں فریقین کو جواب کیلئے نوٹس جاری


 اسلام آباد(وقائع نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا کی عدالت نے اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتاررہنماء پاکستان تحریک انصاف شہباز گِل کی درخواست ضمانت میں فریقین کو جواب کیلئے نوٹس جاری کردیے۔گذشتہ روز فیصل چوہدری ایڈووکیٹ اور دیگر لیگل ٹیم کے ذریعے دائردرخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ میرے خلاف مقدمہ بد نیتی اور سیاسی بغض کی بنیاد پہ بنایا گیا،میرے بیان کے توڑ مروڑ کے کچھ حصے ایف آئی آر میں شامل کئے گئے ہیں،اعلیٰ ترین یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہوں امریکہ اور یورپ کی درس  گاہوں میں پڑھاتا رہا ہے،درخواست گزار  کے خلاف پرچے میں درج دفعات کے تحت مقدمہ نہیں بنتا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مجھے بد نیتی کے تحت مقدمہ میں پھنسایا گیا ہے درخواست ضمانت منظور کی جائے، دوران سماعت شہباز گل کا  جانب سے حفیظ اللہ شیخ ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے اور ابتدائی دلائل دیے، عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ سماعت آج تک کیلئے ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن